کراچی میں خاتون پولیس اہلکار کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کی تحقیقات شروع کردی گئی۔ کمیٹی تین دن کے اندر تحقیقات کرکے رپورت پیش کرے گی۔
تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کے انسداد تجاوزات سیل میں تعینات خاتون پولیس اہلکار نے الزام عائد کیا کہ ڈیڑھ سال سے تنخواہ اور دیگر الاؤنسز نہیں مل رہے۔ تنخواہ لینے کیلئے جاتی تو پولیس اکاؤنٹنٹ اور اس کے ساتھی مختلف بہانوں سے تنگ کرتے ہیں۔
ایس ایس پی اینٹی انکروچمنٹ سیل طارق دھاریجو نے خاتون اہلکار کے الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی 3 روز میں الزامات کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔ اس رپورٹ کی روشنی میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔
طارق دھاریجو کا کہنا ہے کہ اینٹی انکروچمنٹ فورس کو کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا تھا مگر متاثرہ خاتون سمیت فورس کے 27 اہلکار تاحال کام کر رہے ہیں۔