Friday, January 15, 2021  | 30 Jamadilawal, 1442
ہوم   > پاکستان

نیب کو احسن اقبال کیخلاف وعدہ معاف گواہ مل گیا

SAMAA | - Posted: Nov 23, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 23, 2020 | Last Updated: 2 months ago

نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں نیب کو احسن اقبال کیخلاف وعدہ معاف گواہ مل گیا۔ سابق سیکریٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ اعجاز چوہدری نے منصوبے کی تمام تفصیلات سے آگاہ کردیا۔

نیب نے نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں بڑی پیشرف کا دعویٰ کردیا۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سابق سیکریٹری اعجاز چوہدری سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے۔

چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد مجسٹریٹ کے سامنے بیان بھی ریکارڈ کروا دیا۔

سماء کو موصول دستاویز کے مطابق اعجاز چوہدری نے بیان میں کہا کہ نارووال چھوٹا علاقہ تھا جہاں ایسے بڑے منصوبے کی ضرورت نہیں تھی، احسن اقبال کے دباؤ پر فیزیبلٹی کے بغیر اسپورٹس سٹی کو 241 فیصد تک بڑھا دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ تکنیکی ماہرین کی رائے کو نظر انداز کرتے ہوئے معاملہ سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کو بھیجا گیا۔

اعجاز چوہدری کے بیان کو نیب نے سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف شواہد کا حصہ بھی بنادیا ہے۔

نیب دستاویز کے مطابق اعجاز چوہدری سمیت 23 گواہان سابق وفاقی وزیر کیخلاف عدالت پیش کئے جائیں گے، گواہان میں پاکستان اسپورٹس بورڈ، ایف آئی اے اور نیب کے افسران بھی شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube