Wednesday, January 20, 2021  | 5 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی: ہوٹلز اور ریسٹورانٹس میں انڈور ڈائننگ پر پابندی

SAMAA | - Posted: Nov 23, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 23, 2020 | Last Updated: 2 months ago

کرونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے کراچی انتظامیہ نے سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیا۔ کمشنر کراچی نے منگل (24 نومبر) سے تمام ہوٹلز اور ریسٹورانٹس میں انڈور ڈائننگ پر پابندی عائد کردی۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس کی دوسری لہر شدت اختیار کرتی جارہی ہے۔ این سی او سی نے ملک بھر میں 26 نومبر سے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، تمام امتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے۔

سندھ میں کرونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 19 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1300 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کمشنر کراچی کے آفس سے جاری بیان کے مطابق ایڈمنسٹری و کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو حکم دیا ہے کہ منگل سے تمام ہوٹلز اور ریسٹورانٹس کو صرف اوپن جگہ پر ڈائننگ کی اجازت ہوگی، ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔

کمشنر کراچی کے مطابق فیصلہ کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کیا گیا ہے اس دوران تمام ہوٹل اور ریسٹورانٹ صرف پارسل کھانا فراہم کرسکیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube