Friday, March 5, 2021  | 20 Rajab, 1442
ہوم   > پاکستان

دنیاکابدترین ٹریفک نظام کراچی کا ہے،رپورٹ

SAMAA | - Posted: Nov 4, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 4, 2020 | Last Updated: 4 months ago

شہر کو سیاسی یتیم بھی کہا گیا

امريکی ادارے بلوم برگ نے خصوصی رپورٹ ميں کراچی کو سياسی طور پر يتيم قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ شہر میں ٹريفک کا نظام دنيا بھر سے بدترين ہے۔

بلوم برگ کی خصوصی رپورٹ ميں لکھا ہے کہ کراچی کے ٹرانسپورٹ نظام کو جديد بنانے کی کوششيں برسوں سے جاری ہيں لیکن نامکمل سڑکيں بتاتی ہيں کہ ميگا سٹی سياسی يتيم ہوجائے تو کيا ہوتا ہے۔

رپورٹ ميں لکھا ہے کہ گرين لائن بس منصوبہ برسوں بعد بھی تکميل کا منتظر ہے جبکہ ٹرانسپورٹ کے ديگر کئی منصوبے تو شروع ہی نہيں ہوسکے۔ ميگا سٹی کی بيشتر سڑکيں ٹوٹی پھوٹی ہيں جبکہ شہری کھٹارا بسوں ميں اور بسوں کی چھتوں پر سفر پر مجبور ہيں۔

سرکلر ريلوے کی بحالی کا منصوبہ 15 سال سے زيرِ بحث ہے مگر وہ بھی مکمل نہيں ہوا۔ چھوٹے شہروں سے ذریعہ معاش کے لیے آنے والے افراد کے باعث بہت سے ریلوے ٹریک غیرقانونی کچی آبادی بن چکے ہیں۔

شہر کے سب سے مہنگے علاقوں کو پائپ لائن کے زریعے پانی کی فراہمی میسر نہیں جس کے باعث وہ ٹینکروں کے ذریعے فراہم کردہ پانی پر انحصار کرتے ہیں۔

بلوم برگ نے یہ بھی لکھا کہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا اور دنيا کا تيسرا بڑا شہر ہے۔ ملک کا آدھا ٹيکس ريونيو کراچی سے حاصل ہوتا ہے مگر ديگر علاقوں پر خرچ ہو جاتا ہے۔

واضح رہے کہ ٹوٹی سڑکوں کے باعث اگست میں ہونے والی مون سون بارشوں کے بعد شہر کا نطام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube