Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

کراچی:برقعےمیں برہنہ پھرنے والا نوجوان گرفتار

SAMAA | - Posted: Nov 3, 2020 | Last Updated: 1 year ago
Posted: Nov 3, 2020 | Last Updated: 1 year ago

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں بغیر پینٹ کے برقعے میں ملبوس شخص کو خواتین کو ہراساں کرنے کے الزام میں پیٹ پیٹ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

کراچی کےعلاقے لياقت آباد کی مارکيٹ ميں 3 نومبر بروز منگل برقع میں نیم برہنہ نوجوان کو شہريوں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کے مطابق مذکورہ نوجوان لیاقت آباد مارکیٹ میں برقعے میں بغیر پینٹ کے پھر رہا تھا اور خواتین کو دیکھ کر فحش حرکتیں کر رہا تھا۔ شہریوں نے نشاندہی پر نوجوان کو تشدد کے پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق مذکورہ نوجوان برقع میں بغیر پینٹ کے مارکیٹ میں گھوم رہا تھا، جب کہ ملزم نے اپنی پینٹ قریب پارک کی گئی گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر رکھی ہوئی تھی۔

پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزم خواتین کیساتھ نازیبا حرکت کرنے کیلئے ایسے حلیے میں پھر رہا تھا، جس کے بعد نشاندہی پر شہریوں نے اسے مارا۔ پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرکے واقعہ کا مقدمہ لیاقت آباد کے ماڈل تھانے میں درج کرلیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube