فوج اور عدلیہ کو بھی شامل کرو
سابق وزيراعظم اور ن ليگ کے سينيئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے نیب کو ختم کرنے کا مطالبہ کر ديا۔ کراچی ميں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ’’نيب کو ختم کرو! نہيں تو فوج اور عدليہ کو بھی شامل کرو‘‘۔
پلوامہ حملے سے متعلق فواد چوہدری کے بيان پر بولے بھارت اب ايف اے ٹی ايف ميں پاکستان کو دہشت گرد ثابت کرنے جا رہا ہے۔ کيا کسی نے وفاقی وزير سے پوچھا کہ ايسا بيان کيوں ديا؟