Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

کرونا وائرس: شکایات کیلئے واٹس ایپ نمبر جاری

SAMAA | - Posted: Nov 3, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Nov 3, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے قائم نیشل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) نے شکایت کے اندراج کیلئے واٹس ایپ نمبرجاری کر دیا جس کے ذریعے شہری اپنی شکایات کماندر سینٹر کو بھیج سکیں گے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان بھر میں شہری جہاں بھی کرونا وائرس کے ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوتے دیکھیں، اس کی تصاویر یا ویڈیوزبناکر واٹس ایپ نمبر پر ارسال کریں۔

شکایت کے ساتھ علاقے، شہر، تحصیل اور ضلع کا نام سمیت خلاف ورزی کی نوعیت، وقت اور تاریخ لکھنا بھی لازمی ہوگی تاکہ حکام فوری طور پر اس کا تدارک کرسکیں۔

واٹس ایپ نمبر درج ذیل ہے: 03353336262

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27 ہزار 984 کرونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1167 افراد کے ٹیسٹ پازیٹو آئے جبکہ 14اموات کے بعد کرونا سےجاں بحق ہونے والوں کی مجموعی ہلاکتیں 6ہزار 849 ہوگئیں جبکہ ملک میں ایکٹو کورونا کیسز 13 ہزار 965 تک جا پہنچی ہے۔ 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube