Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

وفاقی وزیرداخلہ کاآئی جی خیبرپختونخوا کی قابلیت پرتحفظات کااظہار

SAMAA | - Posted: Oct 31, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Oct 31, 2020 | Last Updated: 1 year ago

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے مبینہ طور پر آئی جی خیبرپختونخوا ثناء اللہ عباسی کی اہلیت پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے پارلیمنٹیرینز کے واٹس ایپ گروپ پر آئی جی خیبرپختونخوا سے متعلق سخت ریمارکس دیتے ہوئے لکھا کہ میں نے گریڈ 22 کے ایسے بیوقوف افسر کو کبھی نہیں دیکھا۔

اعجاز شاہ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بھی تنقید کی، ان کا کہنا تھا کہ پتہ نہیں وزيراعلیٰ کے پی ایسے افسر کو کیسے برداشت کررہے ہیں؟، ثناء اللہ ایسے صوبے میں پولیس سربراہ ہیں جہاں ہم دہشتگردی کيخلاف جنگ لڑرہے ہیں۔

ایک اور وزیر نے لکھا کہ آئی جی نے قابل افسران کو سائیڈ لائن کرکے پوری خیبرپختونخوا پولیس کو تقسیم اور تباہ کردیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی اپنے ہم خیال لوگوں کو آگے لانا چاہتے ہیں، ان کی جیسی ذہنیت رکھنے والے اور ان جیسے بیوقوف۔

ثناء اللہ عباسی کو پشاور میں مدرسے میں دھماکے سے متعلق اپنے غیر ذمہ دارانہ بیان پر شدید تنقید کا سامنا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایسے چھوٹے موٹے واقعات ہوتے رہتے ہیں، انہیں نہیں ہونا چاہئے۔

خیبرپختونخوا میں بہت سے لوگ دھماکے کو دہشت گردی کی چھوٹی کارروائی قرار دینے پر آئی جی پولیس سے استعفیٰ کا مطالبہ کررہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube