Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

کراچی:ٹریفک پولیس اہلکاروں پرحملےکاخطرہ،الرٹ جاری

SAMAA | - Posted: Oct 30, 2020 | Last Updated: 1 year ago
Posted: Oct 30, 2020 | Last Updated: 1 year ago

فائل فوٹو

کراچی میں ٹریفک پولیس کے اہل کاروں اور افسران پر حملے کی اطلاعات کے بعد الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ مراسلہ ڈی آئی جی ٹريفک کی جانب سے افسران و اہلکاروں کو جاری کیا گیا ہے، جس ميں کہا گيا ہے کہ سڑکوں پر تعينات اہلکاروں کو ٹارگٹ کيا جا سکتا ہے۔ تمام اہلکار بلٹ پروف جيکٹس لازمی پہنيں۔

ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق جلوس کيلئے ايک ايک اسلحہ بردار جوان تعينات کرنے کی ہدايت کی گئی ہے، جب کہ اکيلے تعينات ٹريفک پوليس کے ساتھ سیکیورٹی کیلئے پولیس کے جوان کو بھی تعینات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد سڑکوں پر ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس کے اہل کاروں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube