Thursday, December 3, 2020  | 16 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارمنٹ سندھ کارسک الاؤنس سب سے کم، اضافے کامطالبہ

SAMAA | - Posted: Oct 29, 2020 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Oct 29, 2020 | Last Updated: 1 month ago

سندھ پولیس میں سیکیورٹی اہلکاروں کے مقابلے میں دہشت گردی کیخلاف کام کرنیوالے یونٹ کا رسک الاؤنس سب سے کم ہے۔ سی ڈی ٹی اہلکاروں نے تنخواہ بڑھانے کیلئے صوبائی حکومت کو خط لکھ دیا۔

سی ٹی ڈی حکام نے اہلکاروں کی تنخواہ بڑھانے کیلئے سندھ حکومت کو خط لکھ دیا، چیف سیکریٹری نے وزیر اعلیٰ سندھ کو سمری بھیج دی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کو بھیجی گئی سمری میں بتایا گیا ہے کہ سندھ پولیس کے 17 گریڈ سے اوپر کے سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کا رسک الاؤنس دہشتگردی کیخلاف کام کرنیوالے یونٹ کے اہلکاروں سے 4 گنا زیادہ ہے۔

سماء کو موصول ہونیوالی رپورٹ کے مطابق سندھ پولیس کے محکمہ سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) کے اہلکاروں کو دیگر محکموں کے اہلکاروں کے مقابلے میں سب سے کم الاؤنس دیا جارہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی پنجاب کے اہلکاروں کو 10 گنا زیادہ ہے۔

سمری میں مزید کہا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی خودکش حملہ آوروں اور خطرناک مجرموں پر مشتمل دہشت گردی کے اعلیٰ مقدمات سے نمٹنے کیلئے ایک فرنٹ لائن یونٹ ہے، جس نے 2001ء میں اپنے قیام کے بعد سے 33 افسران و اہلکاروں کی قربانی دی ہے، جن میں ایک ایس ایس پی، ایک انسپکٹر، ایک سب انسپکٹر، 3 اے ایس آئی، 7 ہیڈ کانسٹیبل اور 19 کانسٹیبل شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں سی ٹی ڈی کے 17 گریڈ سے اوپر کے اہلکاروں کو رسک الاؤنس کی مد میں سب سے کم 7 ہزار 600 روپے دیئے جارہے ہیں جبکہ کراچی رینج پولیس اہلکاروں، ریپڈ رسپانس فورس اور ٹریننگ برانچ کے اہلکاروں کو 9 ہزار 850 روپے رسک الاؤنس دیا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سندھ میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ الاؤنس آر ایف ایف کو 82 ہزار 500 روپے، ٹریننگ برانچ کے اہلکار کو 78 ہزار 970، اسپیشل سیکیورٹی یونٹس اہلکار کو 72 ہزار 650 روپے اور کراچی رینج اہلکار کو 22 ہزار 650 روپے دیا جارہا ہے، ان کے مقابلے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارمنٹ کے اہلکاروں کو صرف 19 ہزار 760 روپے الاؤنس ملتا ہے۔

رپورٹ میں سندھ اور پنجاب پولیس کے سی ٹی ڈی اہلکاروں کو ملنے والے الاؤنس کا بھی موازنہ کیا گیا ہے، جس کے مطابق پنجاب پولیس کے سی ٹی ڈی اہلکار کو مجموعی طور پر ایک لاکھ 43 ہزار 974 روپے الاؤنس دیا جاتا ہے جو سندھ کے اہلکاروں کے مقابلے میں ایک لاکھ 24 ہزار 214 روپے زیادہ ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube