Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

کرونا وائرس: ملک میں 900کیسز رپورٹ، 16مریض انتقال کرگئے

SAMAA | - Posted: Oct 29, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 29, 2020 | Last Updated: 1 month ago

فوٹو: آن لائن

ملک میں کرونا وائرس کی نئی لہر جاری، ایک دن میں 900 سے زائد کرونا مریض سامنے آگئے جبکہ 16 مریض دم توڑ گئے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں بھی ایس او پیز کا خیال رکھیں،اجتماع سياسی ہو يا غيرسياسی وائرس لحاظ نہيں کرے گا۔ کیسز بڑھ رہے ہیں سخت اقدامات کرنا پڑیں گے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے مزید کہا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کی عفریت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، ملک میں آج 900سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 16 مریض انتقال کرگئے۔

معاون خصوصی برائے صحت نے مزید کہا کہ کرونا کیسز کی بڑھتی شرح اور ایس او پیز پر عملدرآمد میں لاپرواہی پر تشویش ہے۔ چین کے تعاون سے کرونا ویکسین ایک ماہ میں دستیاب ہوجائے گی۔ مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری رہا تو سخت اقدامات نا گزیر ہوں گے۔

دوسری جانب این سی او سی مطابق ملک میں ایکٹو کیسز11ہزار 695 ہوگئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube