Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی: کنٹینرز لگاکر سڑکیں بلاک کرنے کیخلاف درخواست دائر

SAMAA | - Posted: Oct 29, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 29, 2020 | Last Updated: 1 month ago

کراچی کا شہری کنٹینرز سے سڑکیں بلاک کرنے کیخلاف عدالت پہنچ گیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں پولیس کو روڈز بلاک کرنے کیلئے کنٹینرز پکڑنے سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے شہری کی درخواست پر سیکریٹری داخلہ سندھ کو نوٹس جاری کردیا۔ صوبائی وزارت داخلہ کو تفصیلی جواب جمع کرانے کیلئے 24 نومبر تک کی مہلت دی گئی ہے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ہمیں سڑکیں بلاک کرنے کیلئے کنٹینرز کے استعمال سے متعلق قواعد و ضوابط بنانے کی ضرورت ہے۔ کم از کم انہیں سڑکیں کھولنے کیلئے ان کنٹینرز کو وہیں واپس پہنچانا چاہئے جہاں سے لایا جاتا ہے۔

درخواست گزار کا وکیل شکیل احمد ایڈووکیٹ کے توسط سے کہنا ہے کہ پولیس بلا اجازت کنٹینرز اٹھا کر لے جاتی ہے اور کمپنیز خود انہیں واپس اٹھواتی ہیں۔

درخواست گزار نے مزید کہا کہ اس طرح کے استعمال سے کنٹینرز کو نقصان پہنچتا ہے، پولیس کو ورکشاپس سے کنٹینرز اٹھانے سے روکنا چاہئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube