Thursday, December 3, 2020  | 16 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

نیاناظم آباد کے رہائشیوں کیخلاف مقدمہ درج

SAMAA | - Posted: Oct 29, 2020 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Oct 29, 2020 | Last Updated: 1 month ago

کراچی میں نیا ناظم آباد ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کیخلاف احتجاج کرنے والے افراد پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ہاؤسنگ سوسائٹی کے سیکیورٹی سپروائزر نے احتجاج کرنے والے رہائشیوں کےخلاف ایف آئی آر 15اکتوبر کو منگھوپیر پولیس اسٹیشن میں درج کرائی تھی۔

ایف آئی آر کے مطابق مظاہرین نے انتظامیہ کے دفتر اور مرکزی دروازے پر حملہ کیا اور ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک گارڈ اور دیگر ملازمین کو زد و کوب کیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے۔

ایف آئی آر کے تحت مقدمے میں 20سے زائد افراد کے نامزد کیے گئے ہیں جن میں طلحہ، احتشام، شہروز، معظم اور عبداللہ شامل ہیں۔

پولیس نے مظاہرین کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔

واضح رہے رواں سال کراچی میں شدید بارشوں کے باعث نیا ناظم آباد سمیت کئی علاقے زیر آب آگئے تھے جس سے تاجروں اور رہائیشیوں کو شدید مالی نقصان برداشت کرنا پڑا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube