Thursday, December 3, 2020  | 16 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

ملک میں 94 اہم دوائیں مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

SAMAA | - Posted: Oct 29, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 29, 2020 | Last Updated: 1 month ago

امراض قلب اور بچوں کی ادویات بھی مہنگی

ملک بھر میں 94 اہم ادویات 250 فیصد سے زائد تک مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے قیمت بڑھانے کی منظوری گزشتہ ماہ دی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں 262 فیصد تک اضافہ کیا گیا۔

مہنگی کی گئی ادویات میں بلڈ پریشر، شوگر، کینسر، پیٹ کے درد، دل کی بیماریوں اور بچوں کے مختلف امراض سمیت متعدد جان بچانے والی دوائیں اور کتے کے کاٹے کی ویکسین بھی شامل ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے قیمتوں میں اضافے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ سستی ہونے کے باعث یہ ادویات مارکیٹ میں شارٹ اور بلیک میں ملتی تھیں۔ مہنگی ہونے کے بعد یہ ادویات اب بکثرت دستیاب ہوں گی۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے نوٹیفیشن میں اضافہ شدہ نئی قیمتیں 30 جون 2021 تک منجمد کرنے کا بھی بتا دیا گیا۔ یعنی آئندہ 8 ماہ تک ان 94 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا اور نہ ہی کمی ہوگی۔

وفاقی کابینہ نے 94 دوائیں 262 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری 22 ستمبر کو دی تھی۔

ادویات کے نام اور ان کی قیمت کی فہرست ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی ویب سائٹ پر ’’ایس آر او 1096‘‘ کے نمبر سے موجود ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube