Thursday, December 3, 2020  | 16 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

لاہور: ہوا صاف کرنے والے آلے کی مانگ میں اضافہ

SAMAA | - Posted: Oct 29, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 29, 2020 | Last Updated: 1 month ago

قیمت زیادہ ہونے سے فروخت میں کمی

پنجاب میں مسلسل خشک موسم کے باعث فضا ميں آلودگی کی شرح بڑھنے کے بعد لاہور کی مارکیٹ میں ہوا صاف کرنے والے آلے کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔

شہری ہوا کو صاف کرنے کے ليے ایئر پیوریفائر خريد رہے ہیں ليکن قیمتیں زیادہ ہونے کے باعث ہر کوئی ايئر پيوريفائر نہیں خرید سکتا۔

دکاندار کا کہنا ہے کہ تمام کے تمام ایئر پیوریفائرز درآمد ہو رہے ہیں اور ان کی قیمت 16 ہزار سے 25 ہزار روپے تک ہے۔ مقامی پیداوار سے ہی قیمت کم ہوسکتی ہے۔

چند برسوں سے نومبر کے پہلے ہفتے میں لاہور کی فضاؤں پر زہریلی دھند چھا جاتی ہے جس کی وجہ سے شہريوں کو سانس لينے ميں دشواری ہوتی ہے۔

صوبائی حکومت نے ماحول دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی وزیر ماحولیات محمد رضوان کہتے ہیں کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ اینٹوں کے بھٹے بھی سات نومبر سے بند کریں گے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق لاہور میں اسموگ بننے میں سرحد پار سے آنے والی آلودگی کا حصہ 12 فیصد سے زيادہ نہیں اس لیے آلودگی کا سبب زیادہ تر مقامی عوامل ہی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube