Thursday, December 3, 2020  | 16 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

راولپنڈی:نومولود بچہ بازیاب،2افراد گرفتار

SAMAA | - Posted: Oct 29, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 29, 2020 | Last Updated: 1 month ago

راولپنڈی: واردات کے وقت کا ایک منظر

راول پنڈی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا کیے گئے نومولود بچے کو  بازیاب کرالیا۔

پولیس کے مطابق 27 اکتوبر کو راول پنڈی کے علاقے مصریال روڈ پر ماں اپنے بچوں کے ہمراہ ڈاکٹر کے پاس جا رہی تھی کہ راستے میں اجنبی خاتون نے بہانے سے ماں سے شیرخوار بچہ اپنی گود میں لے لیا۔

اس دوران چلتے چلتے جیسے ہی شیر خوار بچے کی والدہ کا دھیان دوسرے بچوں کی جانب ہوا، ملزمہ بچے کو لے کر گلیوں میں غائب ہوگئی۔

واقعہ کی فوری اطلاع پولیس کو دی گئی، جس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمہ کا سراغ لگایا۔ ملزمہ مغوی بچے کو لے کر بيٹے کے ہمراہ موٹر سائيکل پر فیصل آباد جانے کیلئے بس اڈے کو روانہ ہوئی، تو پولیس نے موقع پر ہی گرفتار کرلیا۔

ملزمہ اور اس کے بیٹے کے خلاف تھانہ ريس کورس ميں مقدمہ درج کرکے جوڈيشل ريمانڈ پر اڈيالہ جيل منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندان کا تعلق صوابی سے ہے، جو راول پنڈی میں رہائش پذیر ہے۔ پولیس کو 15 پر اطلاع بچے کی والد کی جانب سے موصول ہوئی، جس پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے فیصل آباد جانے والی موٹر وے سے دونوں کو گرفتار کیا گیا۔

بچے سے متعلق پولیس نے بتایا کہ بچہ خیریت سے ہے، جسے والدین کے سپرد کردیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube