Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

پاکستان نے امریکا، بھارت کا مشترکہ اعلامیہ مسترد کردیا

SAMAA | - Posted: Oct 29, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 29, 2020 | Last Updated: 1 month ago
Zahid-Hafeez-Chaudhri-replaces-Aisha-Farooqui-as-Foreign-Office-spokesperson

فوٹو: پاکستان ہاؤس ٹویٹر

پاکستان نے امریکا اور بھارت کے وزارتی اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کےخلاف دعوے غیر جانبداری کے منافی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اعلامیے ميں پاکستان کا ذکرغیر ضروری اور گمراہ کن ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر سمیت خطے میں ریاستی دہشتگردی کا مرکز اور مسلمانوں کےخلاف نفرت انگیز جرائم کے مرتکب افراد کی محفوظ پناہ گاہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت خود کو دہشتگردی کا شکار قرار دے کر دھوکا دہی سے کام لے رہا ہے لیکن ایسے بیانات سے بھارت کشمیر کی سنگین صورتحال سے توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

بھارت اور امریکا کے درمیان وزارتی ڈائیلاگ 27 اکتوبر 2020 کو نئی دہلی میں منعقد ہوئے جس روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کےخلاف یوم سیاح منایا جا رہا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube