Thursday, December 3, 2020  | 16 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

لاہور: بھائی سے گولی چل گئی، 10سالہ بہن جاں بحق

SAMAA | - Posted: Oct 28, 2020 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Oct 28, 2020 | Last Updated: 1 month ago

واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا، ابتدائی پولیس رپورٹ

لاہور ميں 17 سالہ بھائی کے ہاتھوں گولی چلنے سے 10 سالہ بہن جاں بحق ہوگئی، پوليس نے مقدمہ درج کرکے لڑکے کو گرفتار کرليا۔ ابتدائی تفتيش کے مطابق واقعہ حادثاتی طور پر پيش آيا۔

لاہور کے علاقے کاہنہ میں 17 سالہ نوجوان نے والد کا پستول پکڑا اور ويڈيو گيم کھیلتی ہوئی بہن کی طرف تان ليا، اچانک گولی چلی اور 10 سالہ بہن کے چہرے پر جا لگی، جس سے وہ موقع پر دم توڑ گئی۔

پوليس نے ملزم کو گرفتار کرکے قتل خطاء کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرليا۔ پوليس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتيش ميں ثابت ہوا کہ واقعہ لاپرواہی کی وجہ سے پيش آيا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube