Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

ابھی نندن پکڑا گیا تو وزیرخارجہ کانپ رہے تھے، ایازصادق

SAMAA | - Posted: Oct 28, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 28, 2020 | Last Updated: 1 month ago

قومی اسمبلی میں اظہار خیال

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن اور حکومتی اراکین کے مابین نوک جھونک بدھ کو بھی جاری رہی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے کہا کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے معاملے پراجلاس ميں عمران خان نہيں آئے جبکہ شاہ محمود قريشی کے ماتھے پر پسینا تھا اور پاؤں کانپ رہے تھے۔

ایاز صادق نے کہا کہ اپوزیشن کو بتایا گیا کہ ابھی نندن کو جانے دیں ورنہ بھارت رات نو بجے حملہ کردے گا۔

وفاقی وزیرعلی محمد خان نے جواب دیاکہ ن لیگ پیپلزپارٹی اور جے یو آئی ف والے بھی اجلاس میں شریک تھے۔ ابھی نندن کی واپسی کے فیصلے پر کسی نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں یقین دلایا گیا تھا کہ پائلٹ کو چھوڑ دیں گے تو بھارت کی طرف سے اچھا رسپانس آئے گا، مگر اُلٹا سقوط کشمیر ہوگیا۔

بعد ازاں سماء ٹی وی سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایاز صادق نے سیاق وسباق سے ہٹ کربات کی اور حقائق توڑ مروڑ کر پیش کیے۔ ابھی نندن کی رہائی کا فیصلہ پاکستان کے مفاد میں تھا۔ ہم بھارت سے تناؤ کم کرنا چاہتے تھے جو کم ہوا۔ اپوزیشن سیاسی مقاصد کے لیےعوام کو گمراہ کر رہی ہے۔

سماء ٹی وی پر اینکر پرسن ندیم ملک نے اس موضوع پر اپنے ٹاک شو میں وفاقی وزیر علی محمد خان، مسلم لیگ نواز کے طلال چوہدری اور پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ کو مدعو کیا۔ علی محمد خان نے دعویٰ کیا کہ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے ہمارے موقف کی تائید کی تھی۔

اس کے جواب میں طلال چوہدری نے کہا کہ آپ خواجہ آصف کی تقریر کا آدھا حصہ پیش کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا تھا کہ حکومت نے بریفنگ میں کہا کہ ابھی نندن کو چھوڑ دیں گے تو سفارتی محاذ پر پاکستان کا پلڑا بھاری ہوجائے گا اور بھارت کی جانب سے بھی اچھا ردعمل آئے گا مگر ایسا نہ ہوسکا۔ الٹا بھارت نے کشمیر چھین لیا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ ابھی نندن کو جن مقاصد کیلئے واپس بھیجا گیا، اس میں ایک بھی پورا نہ ہوسکا۔ یا تو حکومت نے اجلاس میں غلط بریفنگ دی یا پھر یہ حکومت اتنی نا اہل ہے کہ اس کا فائدہ نہ اٹھا سکی۔ آج سفارتی محاذ پر ناکامیاں سب کے سامنے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube