Thursday, December 3, 2020  | 16 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

بغیرفیس ماسک عوامی مقامات پرآنیوالے کوگرفتار کیاجاسکتا ہے، ڈپٹی کمشنر

SAMAA | - Posted: Oct 28, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 28, 2020 | Last Updated: 1 month ago

اسلام آباد انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کے تحت دفعہ 144 نافذ کردی، فیس ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفعہ 144 کی پابندی کی خلاف ورزی اور فیس ماسک کے بغیر عوامی مقامات پر آنیوالے کو پولیس گرفتار کرسکتی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کے تحت ماسک پہننے کی پابندی 2 ماہ کیلئے نافذ کی گئی ہے۔

مزید جانیے: کروناوائرس، مارکیٹس اورریسٹورانٹس رات 10، پارکس 6بجے بندکرنیکا فیصلہ

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے نافذ دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور ماسک نہ پہننے پر پولیس کی جانب سے جرمانہ اور گرفتاری عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

ملک ميں کرونا کيسز کی تعداد ميں تيزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔ يکم اکتوبر کو ملک بھر ميں 625 کرونا کيسز رپورٹ ہوئے لیکن گزشتہ روز کرونا کيسز کی تعداد 825 تک پہنچ گئی۔

یکم ستمبر تک ملک بھرميں کيسز کی تعداد 431 تھی جو گزشتہ روز بڑھ کر 850 تک جا پہنچی جبکہ گزشتہ روز دارالحکومت اسلام آباد ميں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 129تک پہنچ چکی ہے۔

پنجاب ميں بھی کورونا کيسز کی شرح ميں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ يکم اکتوبر کو پنجاب ميں 126کيسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ گزشتہ روز یہ تعداد 229 ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح سندھ اور کے پی میں بھی کرونا کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا۔ سندھ میں گزشتہ روز 335 مريض سامنے آئے جبکہ کے پی ميں گزشتہ روز 70 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوئے۔ يکم اکتوبرکو يہ تعداد 34 تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube