Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

پشاور دھماکا: 55 مشتبہ افراد زیر حراست

SAMAA | - Posted: Oct 28, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 28, 2020 | Last Updated: 1 month ago
Peshawar blast

فوٹو: اے ایف پی

پشاور مدرسے میں دھماکے کی تفتيش کے ليے پوليس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 55 مشتبہ افراد کو حراست ميں لے ليا۔

دیر کالونی میں کوہاٹ روڈ پر واقع دارالعلوم زبیریہ بم دھماکے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔ ٹیم میں سی ٹی ڈی اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن کو شامل کیا گیا ہے۔

دھماکے سے مدرسے کی اندرنی ديواروں، محراب اور چھت کو نقصان پہنچا۔ مدرسے کے طلبہ کے بيگز اور کتابيں جمع کر لی گئی ہیں۔

بدھ 28 اکتوبر کو تحقیقاتی ٹیم نے بھی متاثرہ مدرسے کا دورہ کیا اور شواہد اکھٹے کیے جبکہ زخمیوں اور مدرسے کے دیگر طلبہ کے بیانات بھی قلم بند کر لیے گئے۔ سی سی پی او کی ہدایت پر علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔

پشاور: بم دھماکے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی ميں درج کرليا گيا۔ ایف آئی آر میں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی اور دھماکا خیز مواد کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

دھماکے میں جاں بحق 3 طلبا کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ جے یوآئی ف کے سیکرٹری مولانا عطاءالحق درویش نے نماز جنازہ پڑھائی۔ جنازے کے بعد میتیں آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دی گئیں۔

واضح رہے کہ منگل 27 اکتوبر کی صبح درسہ کے اندر بم دھماکے میں بچوں سمیت 8 طلبا جاں بحق اور 125 زخمی ہوگئے۔

مدرسے میں کم ازکم 1100 کے قریب بچے زیر تعلیم ہیں جبکہ دھماکے کے وقت مدرسے میں 100 سے زائد طالب علم موجود تھے۔ دھماکے میں استاد رحیم اللہ حقانی محفوظ رہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube