Thursday, December 3, 2020  | 16 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی: بزرگ خاتون نے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی

SAMAA | - Posted: Oct 28, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 28, 2020 | Last Updated: 1 month ago
Police Hyderabad

فوٹو: آن لائن

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں معمر خاتون نے 5 سالہ بچی کے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی۔

پیر 26 اکتوبر کے روز سرجانی ٹاؤن سے 5 سالہ بچی کو اغواء کیا گیا جبکہ منگل 27 اکتوبر کے روز اغواء کار بچی کو دوسری جگہ منتقل کر رہا تھا کہ اس دوران معمر خاتون نے کوشش ناکام بنا دی۔

بچی کے رونے پر خاتون نے وجہ پوچھی تو اغواء کار گھبراہٹ ميں بچی کو چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ والد نے بیٹی واپس ملنے پر خدا کا شکر ادا کیا۔

اغواء کار بچی کو جس مقام چھوڑ کر فرار ہوا پولیس اس علاقے کی سی سی ٹی فوٹیج حاصل کر رہی ہے تاکہ ملزم کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جا سکے۔

سرجانی پولیس اسٹیشن میں واقع کا مقدمہ دفعہ 364 اے کے تحت درج کر لیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube