Thursday, December 3, 2020  | 16 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

پشاور: مدرسے میں دھماکے کا مقدمہ درج

SAMAA | - Posted: Oct 28, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 28, 2020 | Last Updated: 1 month ago

Peshawar blast

پشاور کے علاقے دیر کالونی میں کوہاٹ روڈ پر واقع مدرسہ جامعہ زبیریہ میں دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی ميں درج کرليا گيا۔

ایف آئی آر میں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی اور دھماکا خیز مواد کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

آئی جی خيبر پختونخوا ثنا اللہ عباسی کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائيں گے۔ صوبے کی مجموعی سیکیورٹی یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دھماکے میں جاں بحق 3 طلبا کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ جے یوآئی ف کے سیکرٹری مولانا عطاءالحق درویش نے نماز جنازہ پڑھائی۔ جنازے کے بعد میتیں آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دی گئیں۔

واضح رہے کہ منگل 27 اکتوبر کی صبح درسہ کے اندر بم دھماکے میں بچوں سمیت 8 طلبا جاں بحق اور 125 زخمی ہوگئے۔

مدرسے میں کم ازکم 1100 کے قریب بچے زیر تعلیم ہیں جبکہ دھماکے کے وقت مدرسے میں 100 سے زائد طالب علم موجود تھے۔ دھماکے می  استاد رحیم اللہ حقانی محفوظ رہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube