Thursday, December 3, 2020  | 16 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

فیس زیادہ کیوں لی، ڈاکٹر سے 4 کروڑ کا بھتہ طلب

SAMAA | - Posted: Oct 27, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 27, 2020 | Last Updated: 1 month ago

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس نے ڈاکٹر سے بھتہ مانگنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم نے بیان دیا ہے کہ چند دن قبل وہ دانتوں کے علاج کے لیے گیا تو ڈاکٹر نے ڈبل فیس لی تھی۔

دانتوں کے ڈاکٹر صہیب نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ انہیں واٹس ایپ پر بھتے کا پیغام موصول ہوا ہے جس میں 4 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں اور بھتہ نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

اچھرہ پولیس نے ڈاکٹر کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم  کو گرفتار کرليا۔ ملزم حمزہ کا کہناہے کہ اس کے ساتھ ڈاکٹر کا رويہ ٹھيک نہيں تھا۔ چند دن قبل دانتوں کے علاج کیلئے گیا تو ڈاکٹر نے ڈبل پیسے وصول کیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم چار بھائیوں میں سب سے بڑا اور ٹیکسی چلاتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube