Thursday, December 3, 2020  | 16 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

الیکشن ہارنے کا غصہ اتارنے بلوچستان آگئے،ترجمان

SAMAA | - Posted: Oct 26, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 26, 2020 | Last Updated: 1 month ago

مریم کی تقریرلعنت سےشروع ہوئی،لعنت پرختم ہوئی

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ مريم کی تقرير لعنت سے شروع ہوئی اور لعنت پر ختم ہوئی۔ مریم نواز کی تقریر شیم شیم کے سوا کچھ نہیں تھی۔ تقریر میں وزیراعلیٰ کے منصب کو گالی دی گئی۔ کوئٹہ جلسے میں آئین سے ماروا تقاریر کی گئیں۔

پیر 26 اکتوبر کو کوئٹہ میں پاکستان ڈیموکریٹک کے 25 اکتوبر کو ہونے والے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ کل کے جلسے میں صرف جذباتی تقاریر کی گئیں۔ بلوچستان میں ایسے سیکڑوں شعلہ بیان مقررین ہیں۔ کل کے جلسے کو عوام نے سنجیدہ نہیں لیا۔ ن لیگ 3 بار وفاقی حکومت میں رہی، مگر بلوچستان کیلئے ایک بھی پراجیکٹ نہیں گنوا سکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ الیکشن ہارنے کا غصہ اتارنے بلوچستان آگئے۔ فضل الرحمان الیکشن ڈی آئی خان میں ہارے غصہ بلوچستان میں اتار رہے ہیں۔ بوچستان کی پسماندگی کے ذمہ دار پی ڈی ایم کے اسٹیج پر بیٹھے لوگ تھے۔ مريم کی تقرير لعنت سے شروع ہوئی اور لعنت پر ختم ہوئی۔ پی ڈی ایم کے جلسے میں غیرقانونی زبان استعمال ہوئی۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے اپنے دور میں بلوچستان کی ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا۔ پیپلزپارٹی نے سوائے 18 ہویں ترمیم کے کچھ نہیں کیا۔

لیاقت شاہوانی نے مزید کہا کہ ہماری حکومت میں بلوچستان کے وسائل بروئے کار لانے کیلئے کام جاری ہے، ہمیں بلوچستان کی حکومت سے دلچسپی ہے، بلوچستان حکومت کی جانب سے سماجی و معاشی ترقی کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔

سیکیورٹی انتظامات سے متعلق ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ کل پی ڈی ایم کا جلسہ بخیر وعافیت اختتام پذیر ہوا۔ صوبائی حکومت نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے تھے۔ تاہم ہزار گنجی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کی مذمت کرتے ہیں۔ کل کا جلسہ درمیانے سائز کا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube