Thursday, December 3, 2020  | 16 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

پاکستان میں انتشارکیلئےبھارت افغانستان کواستعمال کرناچاہتاہے،وزیراعظم

SAMAA | - Posted: Oct 26, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 26, 2020 | Last Updated: 1 month ago

نمل میں خطاب کے دوران

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں انتشار کیلئے بھارت افغان سرزمین استعمال کرنا چاہتا ہے، خطے بلخصوص پاکستان میں بدامنی کے خواہشمند مودی مسلمانوں کے خلاف ہے۔

پاک افغان تجارت و سرمایہ کاری فورم دو ہزار بيس کے فورم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان ميں وہ ہی حکومت کرسکتا ہے، جسے وہاں کی عوام چاہيں۔ افغانوں کی اپنی تاريخ ہے، کوئی باہر سے آکر حکومت نہيں کرسکتا۔ افغانستان ميں کوئی بھی حکومت بنے گی پاکستان اس کا ساتھ دے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاک افغان تعلقات کی ایک تاریخ ہے، افغانستان سے لوگ تجارت کیلئے کلکتہ جاتے تھے، اس خطے کے افغانستان سے روابط صدیوں سے ہیں، افغانستان کو ہر دور میں خطے میں اہمیت حاصل رہی ہے، عوامی روابط سے باہمی تعلقات کو فروغ ملتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ بد قسمتی سے 40 سال سے افغانستان میں انتشار ہے، افغانستان میں انتشار کے باعث سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا، انسان ماضی سے سیکھتا ہے، رہتا نہیں، ہمیں ماضی سے سبق سیکھنا چاہیئے، بیرونی دباؤ سے افغانستان کے عوام پر رائے مسلط نہیں ہوسکتی، افغانستان میں کبھی بیرونی مداخلت کامیاب نہیں ہوئی، افغانستان کے لوگوں کو اپنے فیصلے خود کرنے ہوں گے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں خدشات ہیں، بھارت افغانستان کو ملک ميں انتشار پھيلانے کيلئے استعمال کرے گا ليکن پاکستان نے فيصلہ کرليا ہے کہ وہ ہر سازش کو بے نقاب اور ناکام بنائے گا۔ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کیلئے ناگزیر ہیں، دونوں کے بہتر تعلقات خطے کے روشن مستقبل کی ضمانت ہيں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube