Thursday, December 3, 2020  | 16 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

بلوچستان میں موسم سرد ہونا شروع،کراچی میں خنکی بڑھ گئی

SAMAA | - Posted: Oct 26, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 26, 2020 | Last Updated: 1 month ago

کراچی میں خنکی بڑھ گئی

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد ہونا شروع ہوگیا ہے، کوئٹہ میں آج 26 اکتوبر کی صبح درجہ حرارت 13ڈگری سینٹی گریڈ، جب کہ رات کے اوقات میں پارہ صفر ڈگری تک گر گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر 26 اکتوبر کو کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ گوادر میں 14، قلات منفی 3 ، تربت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

بلوچستان کے علاقے جیونی میں درجہ حرارت 15 ، سبی 17، نوکنڈی میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ کوئٹہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب پیر کے روز 42 فیصد رہا، جب کہ گوادر 49، قلات 43 ،تربت 11 ، اور جیونی میں 42 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ جاری ریکارڈ کے مطابق سبی میں پیر 26 اکتوبر کو ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد، نوکنڈی میں 17 فیصد ریکارڈ ہوا۔

کراچی

ادارے کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں پیر کی شام بھی تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ شمال مغرب کی سمت سے مزید ہوائیں چلنے سے موسم سرد اور خنکی میں اضافہ ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم خشک اور رات کو سرد رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34سے36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ اس وقت شہر میں ہوا میں نمی کا موجودہ تناسب 50 فیصد ہے، جب کہ ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں۔ صوبے میں پیر کے روز بیشتر علاقوں میں موسم خشک جب کہ دن کے اوقات میں گرم رہے گا۔

ملک کے دیگر علاقوں کا موسم

پیر کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقو ں میں دن کے اوقات میں گرم رہے گا، جب کہ شمالی علاقہ جات میں خشک اور سرد رہے گا۔ ملک کے بالائی علاقوں اور شمالی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری شروع ہوگئی ہے، جہاں ناران روڈ، لولوسر ٹاپ سمیت دیگر سیاحتی علاقوں کو دو دو انچ برف باری کے باعث بند کردیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube