Thursday, December 3, 2020  | 16 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

راولپنڈی میں 2 بھائیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

SAMAA | - Posted: Oct 24, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 24, 2020 | Last Updated: 1 month ago

گوجر خان سے مقتولین کی لاشیں ملیں، پولیس

راولپنڈی میں 2 بھائیوں فائرنگ کرکے قتل کردیا، تحصيل گوجر خان سے مقتولین کی لاشيں مل گئیں۔ پوليس اور فارنزک ٹيم نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرلئے، مقتولين کے دوست کو بھی حراست ميں لے ليا گيا۔

تھانہ مندرہ راولپنڈی کے علاقے میں 2 سگے بھائیوں کو قتل کردیا گیا، 24 سالہ نبیل اور 22 سالہ محمد علی شان گزشتہ شب کھڑی گاؤں ميں اپنے دوست سے ملنے اس کے گھر آئے تھے، مگر صبح دونوں کی لاشیں دوست کے گھر کے قریب تالاب کے کنارے سے ملیں۔

پولیس کے مطابق مقتولین کا تعلق واصلہ گاؤں سے ہے، دونوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

مقتولین کے بھائی نے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صبح اطلاع ملی کہ دونوں بھائیوں کو قتل کردیا گیا، ہماری کسی سے دشمنی نہیں۔ والد کا کہنا ہے کہ ہمیں نہیں معلوم دوست نے قتل کیا یا کسی اور نے۔

قتل کا سراغ لگانے کیلئے پولیس کی فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے، قاتلوں کی تلاش شروع کردی گئی، مقتولین کے کوڈو نامی دوست کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube