Thursday, December 3, 2020  | 16 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

نوازشریف اشتہاری مجرم ہیں، دھوکا دیکر ملک سے بھاگے، اسدعمر

SAMAA | - Posted: Oct 24, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 24, 2020 | Last Updated: 1 month ago

وفاقی وزیر اسد عمر نے نواز شريف پر تنقيد کرتے ہوئے کہا ہے کہ لندن میں بیٹھ کر تم ہوتے کون ہو سوال پوچھنے والے؟، قائد ن ليگ سزا يافتہ قیدی ہيں، ان کو عدالتوں نے اشتہاری مجرم قرار ديا، وہ دھوکا ديکر بزدلی سے ملک سے بھاگے ہوئے ہيں۔

حیدر آباد میں پی ٹی آئی کے یوت ونگ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ سندھ حکومت اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہوگئی، وفاقی حکومت کراچی کے مسائل کے حل کیلئے 736 ارب روپے دے رہی ہے، سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کی ترقی کیلئے بھی تعاون کریں گے، سیاست کا مقصد صرف جلسے اور استقبال کرنا نہیں۔

انہوں نے سابق وزیراعظم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شريف لندن ميں بيٹھ کر بولتے ہيں جواب دينا پڑے گا، تم ہوتے کون ہو سوال پوچھنے والے، تم سزا يافتہ قیدی ہو، جواب تو نواز شریف کو دینا ہی پڑے گا، عدالتوں نے نواز شريف کو اشتہاری مجرم قرار ديا ہوا ہے، دھوکا دے کر بزدلی سے ملک سے بھاگے اور چھپے ہوئے ہو۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع دیں، بلدیاتی انتخابات کے ذریعے ملک کی نئی سیاسی قیادت تیار ہوسکتی ہے، پی ٹی آئی کے سالار عمران خان اور تحریک کی جان نوجوان ہیں۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے قائد کے مزار کی بے حرمتی کی ان کو معافی مانگنی چاہئے، جب تک وہ معافی نہیں مانگیں گے قوم ان کے پیچھے آئے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube