Thursday, December 3, 2020  | 16 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

مستونگ:سی ٹی ڈی آپریشن میں کالعدم لشکرجھنگوی کےجنگجوسمیت4دہشتگرد ہلاک

SAMAA | - Posted: Oct 24, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 24, 2020 | Last Updated: 1 month ago

جنگجو عبدالکریم کے سرکی قیمت 20 لاکھ روپےمقررتھی

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران اہم مطلوب کالعدم تنظیم کے جنگجو سمیت دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

وزیرداخلہ بلوچستان ضیاء لانگو نے جمعہ کے روز ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا کہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی ) اور حساس اداروں نے بڑی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے اہم جنگجو سمیت دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ مرنے والے دہشت گرد کی شناخت عبدالکریم کے نام سے کی گئی، جس کی گرفتاری پر 20لاکھ روپے انعام مقرر تھا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورائیہ نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں سے خودکش جیکٹس، باردوی مواد، دستی بم اور دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ دہشت گردوں سے مقابلے میں 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

ہلاک جنگجو سے متعلق صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عبدالکریم کرد کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کا اہم کمانڈ تھا جس نے عثمان سیف اللہ کے مرنے کے بعد تنظیم کی بنیاد رکھی اور فعال کیا۔ ہلاک دہشتگرد بلوچستان میں دہشتگردی کے بڑے واقعات میں ملوث تھا۔

وزیرداخلہ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ خطرات کے پیش نظر اپوزیشن سے جلسہ مؤخر کرنے کی درخواست کی ہے، بلوچستان میں دہشت گردی کے خطرات ہیں۔ ہمیں انہیں روکنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اگر وہ چاہتے ہیں تو خوشی سے جلسہ کریں۔ بلوچستان حکومت انہیں سیکیورٹی فراہم کرے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube