Thursday, December 3, 2020  | 16 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

گوجرانوالہ جلسہ: خرم دستگیر نے عبوری ضمانت حاصل کرلی

SAMAA | - Posted: Oct 23, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 23, 2020 | Last Updated: 1 month ago
Khurram-Dastgir-Khan

فائل فوٹو

گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم جلسے کے دوران معاہدے کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت کے دو مقدمات میں نامزد سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان نے عبوری ضمانت حاصل کرلی۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء خرم دستگیر خان پر تھانہ سول لائن اور تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں کارسرکار میں مداخلت اور ضلعی انتظامیہ سے معاہدے کی خلاف وری کے 2 مقدمات درج ہیں۔

سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر ایڈیشنل سیشن جج ارشد محمود کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں فاضل جج نے 50، 50 ہزار کے مچلکوں پر تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے مقدمہ کارسرکار میں مداخلت، سیکیورٹی کنٹینرز زبردستی ہٹانے کے مقدمہ میں خرم دستگیر کی عبوری ضمانت 10نومبر جبکہ تھانہ سول لائن کے مقدمہ میں 26 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

یاد رہے کہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے مقدمہ میں مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر رانا ثناء اللہ بھی نامزد ہیں۔

تین روز قبل گوجرانوالہ ميں پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) کا جلسہ کرانے والی انتظاميہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں کرونا وائرس سے متعلق نافذ ایس او پیز کی خلاف ورزی اور سڑکیں بلاک کرنے کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube