Thursday, December 3, 2020  | 16 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

پنجاب پولیس کےمبینہ تشدد سےحافظ قرآن لڑکا جاں بحق

SAMAA | - Posted: Oct 22, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 22, 2020 | Last Updated: 1 month ago

پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کے علاقے تھانہ علی پور میں پولیس کے مبینہ تشدد سے 18 سالہ حافظ قرآن محمد یاسر جاں بحق ہوگیا۔

تھانہ صدر علی پور کے علاقے عظمت پور میں درخت کاٹنے کے تنازعہ پر دو مدرسہ اور اہل علاقہ کے مابین جھگڑے کی اطلاع پر پولیس پہنچی اسی دوران مخالفین نے پولیس کی مدد سے 18 سالہ حافظ قرآن محمد یاسر کو پکڑ کر تشدد کیا جو موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

ورثاء کا کہنا ہے کہ حافظ قرآن بچہ درخت کاٹ ریا تھا کہ مخالفین پولیس کے ہمراہ آئے اور مقتول پر بہیمانہ تشدد کیا، پولیس نے تشدد کے بعد بچے کی گردن کو دبوچ لیا جس سے لڑکے کی سانسیں بند ہوگئی اور لڑکا موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

ڈی ایس پی علی پور موقع پر پہنچے اور اہل علاقہ کی شکایت پر پولیس اہلکار کو ہتھکڑی لگا کر گرفتار کرلیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس نے 15 کال پر فوری ایکشن کیا جہاں فریقین کے مابین لڑائی جاری تھی۔

مقامی پولیس کے مطابق پولیس نے موقع پر لڑائی کو رکوایا اسی دوران نوجوان یاسر جاں بحق ہو گیا، وہاں پر موجود لوگوں نے پولیس کیطرف سے مبینہ تشدد یاسر کی وجہ موت قرار دیا ہے۔

شہریوں کے بیان پر پولیس ملازمین کے خلاف تھانہ صدر علی پور میں مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ پولیس ملازمین کو گرفتار بھی کرلیا۔ ڈی پی او کی ہدایات پر معاملے کی میرٹ پر تفتیش کروائی جائیگی الزام ثابت ہونے پر ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائیگی۔

دوسری جانب ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل صدر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube