Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

کیلاش ویلیز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری

SAMAA | - Posted: Oct 22, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Oct 22, 2020 | Last Updated: 1 year ago
Kalash valley

فوٹو: اے ایف پی

خیبر پختونخوا حکومت نے کیلاش قبیلے کی ثقافت کو محفوظ کرنے کے لیے ’’کیلاش ویلیز ڈویلپمنٹ اتھارٹی‘‘ کی منظوری دے دی۔

پہلی بار 4 ہزار آبادی والے علاقے کیلاش کے لیے اسپیشل اتھارٹی قائم کی گئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق اتھارٹی کے قیام سے کیلاش میں نئی عمارتیں بنانے پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ کیلاش قبیلے میں قائم عمارتوں کو نہیں گرایا جائے گا۔

قبیلے میں ترقیاتی اسکیموں کی نگرانی اتھارٹی کرے گی جس سے یہاں کی ثقافت کو محفوظ کرنے میں مدد ملے گی۔

صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کے رکن وزیر زادہ کہتے ہیں کہ نئی اسپیشل اتھارٹی سے کیلاش قبیلے کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube