Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

بلاول کوئٹہ جلسے میں شرکت کریں گے، پیپلزپارٹی بلوچستان

SAMAA | - Posted: Oct 21, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 21, 2020 | Last Updated: 1 month ago
Khi Bilawal Bhutto

فوٹو: آن لائن

پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے کوئٹہ جلسے میں شرکت نہ کرنے کی خبریں درست نہیں۔ پارٹی چیئرمین 25 تاریخ کو کوئٹہ جلسے میں شرکت کریں گے۔

کوئٹہ میں دیگر پارٹی رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی سیکریٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے گوجرانوالہ اور کراچی میں کامیاب جلسے کیے اور اب کوئٹہ کا جلسہ بھی تاریخی ہوگا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن اور سیاسی رہنما بھرپورشرکت کریں گے۔

سردار سربلند جوگیزئی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کے کوئٹہ جلسے میں شرکت نہ کرنے کی خبریں درست نہیں ہیں۔ کل اس سلسلے میں پارٹی چیئرمین سے بات ہوئی ہے اور وہ جلسے میں شرکت کے لیے 25 تاریخ کو کوئٹہ آرہے ہیں۔

صوبائی سیکریٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی کا کہنا تھا کہ عوام موجودہ حکومت سے تنگ ہے کیونکہ بے روزگاری اور مہنگائی انتہاء کو پہنچ چکی ہے۔ عوام کی مدد سے بہت جلد ملک میں جمہوری حکومت ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں آئی جی پولیس کو رات کو اٹھا کر کیپٹن صفدر کو گرفتار کیا گیا جو افسوسناک ہے۔ کیپٹن صفدر کی گرفتاری کا پارٹی چیئرمین نے ایکشن لیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube