Thursday, December 3, 2020  | 16 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

وزیراعظم کا ذخیرہ اندوزوں کو نہ چھوڑنے کا اعلان

SAMAA | - Posted: Oct 20, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 20, 2020 | Last Updated: 1 month ago

ذخيرہ اندوزوں کو نہيں چھوڑيں گے، وزيراعظم عمران خان مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے متحرک ہوگئے، سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔ لاہور کے دورے میں وزيراعلیٰ پنجاب سے ملاقات بھی کی۔

وزيراعظم عمران خان نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ون آن ون ملاقات کی، کابينہ کے سينئر ارکان سے بھی ملے، انہیں دریائے راوی منصوبے پر بريفننگ دی گئی۔

لاہور آمد پر وزيراعظم سيدھے وزيراعلیٰ سيکریٹريٹ پہنچے، جہاں انہوں نے عثمان بزدار سے ملاقات کی، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال، کرونا کے پھیلاؤ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم کو اپوزیشن کے جلسوں میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور لاہور کے تجارتی مرکز حفیظ سینٹر میں آتشزدگی کے واقعے سے متعلق آگاہ کیا۔

وزیراعظم کو ذخیرہ اندوزوں اور منافع و خوری پر کئے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گيا، عمران خان نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔

عمران خان کی زیرصدارت ریور راوی منصوبے پر اجلاس بھی ہوا، جس ميں چیئرمین نے انہیں بريفنگ دی۔ وزيراعظم نے منصوبے پر رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی، اور کہا کہ منصوبے کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube