Thursday, December 3, 2020  | 16 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

بلند ترین چوٹی ہری پربت کو 5دوستوں نے سر کرليا

SAMAA | - Posted: Oct 20, 2020 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Oct 20, 2020 | Last Updated: 1 month ago

پہلی مرتبہ کسی نے چوٹی سر کی

آزاد کشمير کی حسين وادی نیلم کی بلند ترین چوٹی ہری پربت کو پانچ دوستوں نے سر کر ليا۔ ہری پربت پر پہلی مرتبہ کوئی پہنچا ہے۔

ٹيم ليڈر محمد رئیس کا کہنا ہے کہ 17 ہزار 300 فٹ بلند پہاڑ پر چڑھنا اتنا آسان نہیں تھا کیونکہ ایک کلومیٹر بعد ہی دوسرا راستہ تلاش کرنا پڑتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارا اگلا ہدف وادی نیلم میں سروالی پیک چوٹی تک پہنچنا ہے۔

وادی نیلم کے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ ان مہمات کو جاری رکھنے سے کوہ پیمائی کے شوق کو فروغ ديا جاسکتا ہے۔

حکومت اگر بنيادی سہوليات فراہم کرے تو وادی کے دلکش پہاڑی سلسلوں پر کوہ پيمائی کے ذريعے سياحت کو فروغ ديا جا سکتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube