Thursday, December 3, 2020  | 16 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

وزیراعظم آج لاہور کا دورہ کریں گے

SAMAA | - Posted: Oct 20, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 20, 2020 | Last Updated: 1 month ago

فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج لاہور آئیں گے جہاں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

مہنگائی کے خاتمے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے حوالے سے وزیر اعظم نے اجلاس طلب کیا ہے۔ پنجاب حکومت مہنگائی کے خاتمے کے لیے اقدامات پر بریفنگ دے گی۔

عوام کو سستی اشیائے ضروریہ دینے کے لیے پیکج دینے پر بھی غور ہوگا اور اس متعلق تجاویز بھی زیر غور آئیں گی۔

ايوان وزيراعلیٰ ميں وزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزيراعلیٰ عثمان بزدار ملاقات کریں گے۔ چیف سیکریٹری، آئی جی پنجاب پولیس اور ایڈووکیٹ جنرل کی بھی وزیر اعظم سے الگ الگ ملاقاتیں ہوں گی۔

وزیراعظم راوی ریور ڈویلپمنٹ کے منصوبے سے متعلق بھی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

وزیراعظم کو پنجاب کی سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر بریف کیا جائے گا جبکہ اپوزیشن کے جلسوں پر بھی پنجاب حکومت کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

اس سے قبل وزیراعظم اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube