Monday, October 25, 2021  | 18 Rabiulawal, 1443

عالمی معیارکی سستی کتابیں پاکستان میں بھی دستیاب ہونگی،امینہ سید

SAMAA | - Posted: Oct 21, 2020 | Last Updated: 1 year ago
Posted: Oct 21, 2020 | Last Updated: 1 year ago

امینہ سید نے نئی پاکستانی پبلشنگ کمپنی کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کردیا۔ لائٹ اسٹون پبلشرز کراچی پاکستان کے اسکولوں کیلئے درسی کتب شائع کرے گی، جو عالمی معیار کے ساتھ ساتھ کم قیمت اور پاکستانی سیاق و سباق، اقدار، تاریخ اور ثقافت پر مبنی ہوں گی۔

لائٹ اسٹون پبلشنگ کمپنی کے باضابطہ آغاز کی تقریب مقامی ہوٹل میں ہوئی، جس کے مہمان خصوصی معروف گلوکار شہزاد رائے، ماہر تعلیم عباس حسین اور امین ہاشوانی تھے۔ اس موقع پر کراچی کے تقریباً 100 صف اول کے اسکولوں کے سربراہان بھی موجود تھے۔

لائٹ اسٹون پبلشنگ کمپنی کی پبلشر اور منیجنگ ڈائریکٹر امینہ سید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری جاری کردہ نصابی کتابیں کم لاگت، اعلیٰ معیار کے مواد اور ڈیزائن کی حامل ہیں، جو پورے پاکستان میں آسانی سے دستیاب ہوں گی۔

لائٹ اسٹون پبلشرز کی جانب سے اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستانی پبلشرز لکھنے اور پڑھنے کی عادت کو فروغ دینے کیلئے متعلق مواد فراہم کرے گا۔

ڈائریکٹر لائٹ اسٹون پبلشرز سعدیہ مرزا نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ نئے عالمی معیار کے پاکستانی ناشر کی آمد پڑھنے لکھنے کی عادت کو کافی حد تک فروغ دے گی، لائٹ اسٹون پبلشرز پاکستان اور مڈل ایسٹ میں پاکستانی اسکولوں، طلبہ اور اساتذہ کو تمام بنیادی مضامین جیسا کہ انگریزی پڑھنے اور لکھنے، اردو لکھنے اور پڑھنے، سوشل اسٹڈیز، ریاضی، سائنس، گرامر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مدد کرتا ہے۔

لائٹ اسٹون پبلشرز آمنے سامنے اور آن لائن اساتذہ کی تربیت و رہنمائی کا بھی اہتمام کرتا ہے۔ کمپنی نے تعلیمی نصاب کی انٹرنیٹ پر فراہمی یقینی بنانے اور طلبہ و اساتذہ کیلئے انٹرایکٹو مواد کی تیاری کیلئے سبق (ڈیجیٹل لرننگ سولوشن) سے اشتراک کیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی شہزاد رائے نے امینہ سید کی تعلیمی میدان میں کاوشوں کو سراتے ہوئے کہا کہ میں امینہ سے درخواست کرتا ہوں کہ طلبہ میں دیگر مقامی زبانوں کے فروغ کیلئے بھی کام کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم معیار تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے، ہمیں اس پر خصوصی توجہ دینی چاہئے۔

لائٹ اسٹون پبلشرز کی پبلشنگ ڈائریکٹر نادیہ غنی کے مطابق فکشن اور نان فکشن موضوعات پر طارق کھوسہ، جنرل فدا حسین ملک، لیاقت مرچنٹ، پروفیسر شریف المجاہد، شیری رحمان، فوزیہ، سعید، ڈاکٹر عبدالباسط، ارشاد عبدالقادر کی لکھی گئی کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔

نادیہ کا کہنا ہے کہ لائٹ اسٹون کرونا وائرس پر پاکستان کی پہلی کتاب بھی شائع کرچکا ہے، جو ہما بقائی اور نوشین وصی نے لکھی ہے۔

ڈائریکٹر آف ٹیچر ڈیولپمنٹ سینٹر عباس حسین نے آن لائن تعلیم کی اہمیت اور اس میں طلبہ سے امتیازی سلوک کو اجاگر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آن لائن تعلیم مراعات یافتہ تعلیم کے مترادف ہے، اسے ہر کسی کیلئے دستیاب ہونا چاہئے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube