Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی: فائرنگ سے سماجی کارکن کی بیٹی قتل

SAMAA | - Posted: Oct 19, 2020 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Oct 19, 2020 | Last Updated: 1 month ago

فوٹو: ٹویٹر / ثمر عباس

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں سماجی کارکن کی بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کو مقتولہ کے شوہر پر شک ہے۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں عبداللہ کالج کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے کار پر فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق خاتون کی شناخت فاطمہ کے نام سے ہوئی، جو سماجی کارکن فیروز بنگالی کی صاحبزادی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی شادی 2013ء میں ہوئی تھی، مقتولہ کے اپنے شوہر سے تین سال سے معاملات خراب تھے، اہلخانہ کو مقتولہ کے شوہر پر شک ہے۔

ویڈیو: سماجی کارکن کی بیٹی کی ٹارگٹ کلنگ کی ویڈیوسامنے آگئی

مقتولہ کے بھائی فیصل کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق میڈیا پر کوئی بیان نہیں چاہتے۔ انہوں نے رپورٹر کو بتایا کہ حملے کے بعد فاطمہ کو شدید زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ دوراج علاج چل بسیں۔

ان کا کہنا ہے کہ فاطمہ کے پاس موبائل فون، پرس اور دیگر تمام اشیاء موجود تھیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube