Thursday, December 3, 2020  | 16 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

پوری دنیانے کروناوائرس کیخلاف ہماری پالیسیوں کو تسلیم کیا، وزیراعظم

SAMAA | - Posted: Oct 19, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 19, 2020 | Last Updated: 1 month ago

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کرونا وائرس کیخلاف ہماری پالیسیوں کو تسلیم کررہی ہیں، جس نے زندگیوں کی حفاظت کے ساتھ قوم کو معاشی تباہی سے بھی بچالیا۔

اسلام آباد میں صاف سرسبز اشاریوں پر مبنی حوصلہ افزائی ایوارڈ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے 10 ارب درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے جبکہ ٹھوس فضلہ کا انتظام کر کے اپنے شہروں کو صاف رکھنا ہمارا اگلا ہدف ہے، ماحولیات کی بہتری اور دریاؤں کو آلودہ ہونے سے بچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے نعمتوں کی قدر نہیں کی، اس لئے تباہی آئی، ٹھوس فضلے سے باقی دنیا کی طرح بجلی پیدا کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں، جس سے کروڑوں روپے کی بچت ہوگی، ہمیں ان اہداف کے حصول کیلئے صاف ہوا، پانی اور آلودگی کی دیگر صورتوں میں کمی لانی چاہئے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لوگوں کو سمجھانا ہوگا کہ ہم گندگی کے ذریعے ملک کو تباہ کررہے ہیں، ہمیں اپنی ہمسائیگی میں صاف و سرسبز اور آلودگی سے پاک ماحول کو حقیقت کا رنگ دینے کیلئے لوگوں کی ذہنیت کو پہلے تبدیل کرنا ہوگا، پہلے لوگوں کے ذہن تبدیل ہوتے ہیں پھر تبدیلی زمین پر آتی ہے۔

عمران خان نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے جزا اور سزا کا نظام وضع کرنے کا عندیہ دیا، وہ کہتے ہیں کہ جس معاشرے میں جزا و سزا کا نظام آجائے وہ ترقی کرنا شروع کردیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صاف و سرسبز پاکستان کی اس تحریک میں جن ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ان کو انعام ملنا چاہئے اور ان کی سالانہ کارکردگی جائزہ رپورٹ میں اس کا ذکر ہونا چاہئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی معاون ملک امین اسلم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے انڈیکس میں اٹک اور بنوں ضلع نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube