Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

مریم نواز کراچی سے لاہور پہنچ گئیں

SAMAA | - Posted: Oct 19, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 19, 2020 | Last Updated: 1 month ago

پاکستان مسلم لیگ ن کی لیڈر مریم نواز کراچی سے لاہور پہنچ گئیں۔

مریم نواز اپنے خاوند کیپٹن محمد صفدراور دیگر کے ہمراہ  پی آئی اے کی پروازپی کے 306 سے لاہور پہنچیں۔

قبل ازیں کیپٹن صفدر کی رہائی کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی قیادت پیر کی شام کراچی سے لاہور روانہ ہوئی تھی۔ کیپٹن صفدر کو مزار قائد کی بے حرمتی کے الزام میں گرفتاری کے بعد سٹی کورٹ نے ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

صفدر کی رہائی سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے عزم ظاہر کیا تھا کہ وہ کیپٹن صفدر کو لیکر ہی لاہور جائیں گی۔ ان کی پریس کانفرنس ختم نہیں ہوئی تھی کیپٹن صفدر کی ضمانت منظور ہوگئی۔

رہائی کے بعد مریم نواز، کیپٹن صفدر اور مریم اورنگزیب پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 306 سے لاہور روانہ ہوگئے۔ ان کی جہاز میں بیٹھنے کے بعد کی تصویر بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں تینوں ایک ہی قطار میں نشستوں پر بیٹھے ہیں۔

مریم نواز نے روانگی سے قبل ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’شکریہ کراچی، آپ نے مجھے جیت لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فاطمہ جناح کا الیکشن بھی چوری ہوا تھا، کیپٹن صفدر

قبل ازیں کیپٹن صفدر نے ضمانت پر ہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مادر ملت فاطمہ جناح کا الیکشن بھی چوری ہوا تھا۔ جب الیکشن چوری ہوتا ہے تو ریاست کمزور ہوجاتی ہے۔

گزشتہ روز مریم نواز نے مزار قائد پر حاضری دے کر پھول چڑھائے تھے۔ اس دوران کیپٹن صفدر نے ووٹ کو عزت دو اور مادر ملت زندہ باد کے نعرے لگوائے۔ مادر ملت فاطمہ جناح کو آمر ایوب خان کی حکومت میں غدار قرار دیا گیا تھا اور انتخابی مہم کے دوران فاطمہ جناح کی کردار کشی کی گئی۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں اور وفاقی وزرا نے اس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بابائے قوم کے مزار کی بے حرمتی ہوئی ہے۔ حلیم عادل شیخ کے بھانجے وقاص نے کیپٹن صفدر کے خلاف مقدمہ درج کروایا جس پر انہیں آج صبح سویرے گرفتار کیا گیا۔

کیپٹن صفدر کو بعد ازاں کراچی سٹی کورٹ میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن صفدر نے سندھ حکومت اور وکلاء برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں ووٹ کی طاقت سے پیپلز پارٹی کی حکومت بنی۔ اس لیے یہاں آئین اور قانون کی بالادستی قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ مادر ملت فاطمہ جناح کا الیکشن بھی چوری ہوا تھا۔ جب الیکشن چوری ہوتا ہے تو ریاست کمزور ہوجاتی ہے۔ غیر قانونی و غیر آئینی کام کرنے والوں کے راستے روکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: صفدر کیخلاف درخواست گزار پولیس پر حملے میں ملوث نکلا

مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دینے والا وقاص نامی شخص پولیس پر حملے میں ملوث ہے جس کی ایف آئی آر سایٹ سپر ہائی وے تھانے میں درج ہے۔

وقاص نامی ایک شخص نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ کیپٹن صفدر نے مزار قائد کے احاطے میں نعرے بازی کرکے مزار قائد کی بے حرمتی کی۔ درخواست دہندہ نے الزام عائد کیا کہ کیپٹن صفدر سمیت 200 نامعلوم افراد نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

مریم نواز نے بعد میں پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا کہ جس شخص نے مقدمہ درج کروایا وہ دہشت گردی کے کیس میں مفرور ہے۔

سماء ٹی وی کے چیف کرائم رپورٹر احمر رحمان خان نے ملزم وقاص کے خلاف درج مقدمہ دھونڈ نکالا ہے۔ وقاص تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا بھانجا اور اس کو کوارڈی نیٹر بھی ہے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق وقاص کے خلاف  مقدمہ نمبر 513 سائٹ سپرہائی وے تھانے میں پہلے درج ہے۔ مقدمہ میں ملزم پر پولیس موبائل کو نقصان پہنچانے اور پولیس پر پتھراؤ کے الزامات ہیں۔

وقاص کے ساتھ اس مقدمہ میں دیگر 58 افراد بھی شامل ہیں۔ پولیس پر حملے اور موبائل کو نقصان پہنچانے کا واقعہ 25 اگست 2019 کو گلشن معمار کے علاقہ احسن آباد میں پیش آیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube