Thursday, December 3, 2020  | 16 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

مزار قائد تقدس پامالی پر تحفظ ایکٹ کیا کہتا ہے؟

SAMAA | - Posted: Oct 19, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 19, 2020 | Last Updated: 2 months ago

قید 3 برس تک ہوسکتی

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو مزار قائد کے تقدس کو پامال کرنے کے الزام میں کراچی پولیس نے نجی ہوٹل سے گرفتار کیا، جنہیں 12 گھنٹے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

آئیے جانتے ہیں کہ مزار قائد تحفظ ایکٹ اس حوالے سے کیا کہتا ہے اور تقدس کی پامالی کی کتنی سزا ہوسکتی ہے؟۔

قائداعظم پروٹیکشن اینڈ مینٹیننس آرڈیننس کی سیکشن 6، 8 اور 10 کے مطابق مزار کے اندر کسی بھی قسم کے جلسے، جلوس کی ممانعت ہے۔

مزار قائد تحفظ ایکٹ کے مطابق خلاف ورزی کی سزا 3 سال قید تک ہوسکتی ہے۔ علاوہ ازیں جرمانہ یا پھر قید و جرمانہ دونوں بھی ہوسکتے ہیں۔

مزار قائد کی انتظامیہ کے ریزیڈنٹ انجینیر اور سیکریٹری محمد عارف نے سماء کو خصوصی انٹرويو ميں بتايا کہ مزار پر پروٹيکشن ايکٹ کے تحت سياسی اجلاس،  نعرے بازی يا کسی بھی قسم کی سياسی سرگرمی کی سختی سے ممانعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزار قائد کی حفاظت کيلئے باقاعدہ پروٹيکشن ايکٹ موجود ہے اور خلاف ورزی اور مزار قائد کی بے حرمتی کی سزا 3 سال قيد ہے۔

محمد عارف کا کہنا تھا کہ ماضی ميں کبھی بھی مزار قائد کے اندر سياسی نعرے بازی نہیں ہوئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube