Thursday, December 3, 2020  | 16 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

اپوزیشن لوٹ ماراورکرپشن کا تحفظ چاہتی ہے،شبلی فراز

SAMAA | - Posted: Oct 19, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 19, 2020 | Last Updated: 1 month ago

اپوزیشن کامقصدملک میں مایوسی پھیلاناہے

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فرازنے کہا ہے کہ اپوزیشن کامقصدملک میں مایوسی پھیلاناہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےشبلی فرازنے کہا کہ یہ کوئی آسان جنگ نہیں،2قوتوں کی جنگ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نےاداروں کومفلوج کیا اورحکومت کوبلیک میل کرنےکی کوشش کی۔

شبلی فراز نے کہا کہ بنارسی ٹھگوں کامقصد ملک میں انتشارپھیلاناہے اور یہ عناصرلوٹ ماراورکرپشن کاتحفظ چاہتےہیں۔مولانا فضل الرحمان سے متعلق شبلی فراز نے کہا کہ مولانا نے رٹ لگائے ہوئی ہےکہ اسمبلی جعلی ہے، اگر

اسمبلی جعلی ہےتوان کابیٹااسمبلی میں کیوں بیٹھاہے۔ شبلی فراز نے مزید کہا کہ عوام نے انہیں مستردکیاپھر بھی ہاتھ پاؤں ماررہےہیں،فضل الرحمان سےاقتدارسےدوری برداشت نہیں ہورہی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube