Thursday, December 3, 2020  | 16 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

عمران خان ہمارا ہدف نہیں ہے، محمد زبیر

SAMAA | - Posted: Oct 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Oct 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago

مریم نواز کا سیاسی میدان میں مقابلہ کریں

نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر کہتے ہیں کہ اگر ہمارا ہدف عمران خان نہیں تو اس کا مطلب ہم تبدیلی چاہتے ہیں۔

سماء کے نمائندے خورشید عالم سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ ہمارے بیانیے سے آپ کو اختلاف کرنے کا حق ہے لیکن ہم آئین اور قانون کی حکمرانی کی بات کر رہے ہیں۔

محمد زبیر نے کہا کہ کراچی میں 14 سیٹیں کہنے والے آکر دیکھیں اب مفتاح جیتے گا یا علی زیدی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نہتی خاتون کا سياسی ميدان ميں مقابلہ کريں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مريم نواز ملک کی مقبول ترين رہنما بن چکی ہیں اور مقبوليت ميں کوئی مريم نواز کا مقابلہ نہيں کرسکتا۔

نواز شریف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نمبر کا کبھی قائل نہیں رہا کہ 50 ہزار تھے کہ 5لاکھ افراد تھے البتہ گوجرانوالہ جلسے سے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube