Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

برطانیہ میں الطاف حسین سے منسوب جائیدادیں منجمد

SAMAA | - Posted: Oct 17, 2020 | Last Updated: 3 days ago
SAMAA |
Posted: Oct 17, 2020 | Last Updated: 3 days ago

برطانوی عدالت نے بانی ايم کيو ايم الطاف حسین سے منسوب 6 جائيداديں منجمد کرنے کا حکم دے ديا۔ متحدہ رہنماء امین الحق نے جائیدادوں کی ملکیت سے متعلق مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔

لندن میں منجمد کی گئیں جائیدادوں میں بانی متحدہ کا گھر اور انٹرنيشنل سيکریٹريٹ بھی شامل ہیں، جن کی عدالتی حکم کے مطابق فی الحال خرید و فروخت نہیں ہوسکے گی۔

جائیدادوں کی ملکیت سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر امین الحق نے مقدمہ دائر کیا تھا جس پر چند ماہ ميں ٹرائل کا آغاز متوقع ہے۔

منجمد کی جانے والی جائیدادوں کی ماليت تقریباً 15 ملین پاؤنڈز بتائی جاتی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube