Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

گیس بل کے جھگڑے پر بھائیوں کے ہاتھوں بھائی قتل

SAMAA | - Posted: Oct 17, 2020 | Last Updated: 3 days ago
SAMAA |
Posted: Oct 17, 2020 | Last Updated: 3 days ago

نوابشاہ میں گیس بل کے پيسے نہ دينے پر 2 بھائيوں نے اپنے منجھلے بھائی کو چھری کے وار کرکے قتل کرديا۔

پولیس کے مطابق نوابشاہ کے علاقے دولت کالونی میں گیس کے بل کی رقم کے معمولی سے تنازعے پر بھائیوں میں جھگڑا ہوگیا، جس پر بشیر ملاح کے بڑے اور چھوٹے بھائی نے مل اسے قتل کرديا۔

اہلخانہ کے مطابق بشير کے گھر گيس کا ميٹر نہيں تھا، اس وجہ سے وہ اپنے بڑے بھائی وزير سے کنکشن لے کر استعمال کررہا تھا، اس مرتبہ جب گيس کا بل زيادہ آيا تو وزير نے چھوٹے بھائی سے رقم کا تقاضہ کيا جس پر معمولی تلخ کلامی کے بعد جھگڑا شروع ہوگيا۔

جھگڑا بڑھنے پر بڑے بھائی وزير اور چھوٹے بھائی وحيد نے چھری کے وار کرکے بشير ملاح کو قتل کرديا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس نے بھائی کے قتل پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube