Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

ٹک ٹاک انتظامیہ کا ایپ کی بندش سے متعلق بیان

SAMAA | - Posted: Oct 17, 2020 | Last Updated: 3 days ago
SAMAA |
Posted: Oct 17, 2020 | Last Updated: 3 days ago

ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا ہے پاکستان میں سروس کی بندش کے بعد سے پی ٹی اے کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، امید ہے حکومت ہمیں بہترین ماحول میں کام کرنے کا موقع دے گی۔

ٹک ٹاک کی پاکستان میں بندش پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا۔ منتظمین کا کہنا ہے گزشتہ ایک ہفتے سے ٹک ٹاک پاکستان میں بند ہے، پچھلے ایک سال کے دوران مواد کی نگرانی کیلئے سنجیدہ کوششیں کیں اور مقامی زبانوں میں ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

مزید جانیے : ٹک ٹاک کو ایکشن کیلئے ٹائم فریم بنانے کی ہدایت

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے قوانین کی پاسداری کیلئے پی ٹی اے کیساتھ مل کر کام کررہے ہیں، اگر پاکستان میں سروس بحال ہوئی تو ہم مزید وسائل بروئے کار لائیں گے۔

ٹک ٹاک نے صارفین کو انٹرٹینمنٹ کے ساتھ بزنس کے مواقع بھی دئیے ہیں، اُمید ہے پاکستان کے پُرجوش صارفین جلد ٹک ٹاک دوبارہ استعمال کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی گئی

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سے سوالوں کے حل کیلئے کوششیں کیں، تمام تر کوششوں اور اقدامات کے باوجود ہماری سروس بند ہے، امید ہے حکومت بہترین ماحول میں کام کرنے کا موقع دے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube