Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

نوازشریف کوجیل میں عام کلاس ملےگی،عمران خان

SAMAA | - Posted: Oct 17, 2020 | Last Updated: 3 days ago
SAMAA |
Posted: Oct 17, 2020 | Last Updated: 3 days ago

ملک کی بدقسمتی کہ عدالتوں نے ان کی مدد کی

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کو وی آئی پی جیل نہیں بلکہ عام جیل ملے گی،اب کسی بھی رہنما کوپروڈکشن آرڈر نہیں ملے گا۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ نوازشریف کو واپس لایا جائے گا۔

اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں ہفتے کی شام ٹائیگرکنونشن سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ يہ وہ نوازشريف ہیں جو فوج کے سربراہ پر ايسی زبان استعمال کرتے ہیں،يہ جنرل جيلانی کے گھر کے اوپر سريا بناتے ہوئےمنسٹر بنے تھے۔ انھوں نے کہا کہ نوازشريف نے ضياء الحق کے جوتے پالش کئے اور پھر وزیراعلیٰ پنجاب بنے۔

نوازشریف سے متعلق انھوں نے مزید کہا کہ انھوں نے مہران بينک سے کروڑوں روپے قرضہ لے کر اليکشن لڑا اورملک کی بدقسمتی ہے کہ عدالتوں نے اس کی مدد کی۔

وزیراعظم نےنشان دہی کی کہ نوازشريف نے 2 بار آصف زرداری کو جيل ميں ڈالا اور آصف زرداری کوجيل بھیجنے والے جنرل باجوہ نہیں تھے۔ عمران خان نے کہا کہ یہ چوری کا پيسہ بچانے کيلئے ملک بيچ سکتے ہيں اوران کاخدا پيسہ ہے۔

انھوں نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں نوازشریف کے خطاب کے حوالے سے یہ بھی کہا کہ يہ جنرل باجوہ پرنہيں بلکہ پاکستانی فوج پرحملہ ہے اور یہ ہی بات بھارتی وزیراعظم نریندرمودی بھی کررہا تھا۔

عمران خان نے پی ڈی ایم سے متعلق یہ بھی کہا کہ 11سال قبل پيش گوئی کردی تھی کہ ایک دن یہ والا سرکس ہوگا۔ انھوں نے طنزیہ کہا کہ جلسے میں

جو دو بچوں نے تقارير کی تھيں، ان پر بات نہيں کروں گا،ايک ان ميں سے نانی ہوگئی ليکن ميرے ليے بچی ہی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ان دونوں بچوں نے ايک گھنٹہ بھی پيسہ بنانے کيلئے محنت نہيں کی،دونوں اپنے باپوں کی حرام کمائی پر پلے بڑھے ہيں۔

عمران خان نے کہا کہ 2018 کے انتخابات کےبعدنون ليگ سے زيادہ پی ٹی آئی نے پٹيشنز دائر کيں۔ سال 2013ميں صرف4حلقے کھولنے کا مطالبہ کيا تھا اورچاروں حلقے کھلے تو سب ميں دھاندلی نکلی۔

وزيراعظم عمران خان نے ٹائيگرفورس کو ذخيرہ اندوزی روکنے کا ٹاسک دے ديا اور کہا کہ آپ نے کہيں بھی مداخلت نہيں کرنی ہے،آپ تصوير ليں اور پورٹل پر ڈال ديں اورانتظاميہ خود کارروائی کرے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube