Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

نوازشریف نے11مرتبہ آرمی چیف کاتذکرہ کیا،شیخ رشید

SAMAA | - Posted: Oct 17, 2020 | Last Updated: 3 days ago
SAMAA |
Posted: Oct 17, 2020 | Last Updated: 3 days ago

نون لیگ پر پابندی لگنی چاہیے،پریس کانفرنس

 وزیرریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے پاکستان  ڈیموکریٹک موومنٹ کے گوجرانوالہ والے جلسے میں جنرل قمر باجوہ کے خلاف گيارہ مرتبہ بات کی اور اگر ن ليگ اسی طرح ملک دشمنوں کے ہاتھوں ميں کھيلتی رہی تو پھر اس پر پابندی لگنی چاہيے۔

لاہور میں ہفتے کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نوازشريف نے طبل جنگ بجاديا ہے اب ان کے خلاف کھل کرسياست ہوگی اور ان کا انجام بھی بانی متحدہ جيسا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بقا کا نام پاک فوج ہے لندن میں بیٹھ کرباتیں کرنے والےواپس آکرعدالتوں کاسامناکریں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن کے گوجرانوالہ جلسے کو ناکام شو قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں نوازشریف کی سیاست ختم ہوچکی ہے اور ان کواندازہ نہيں کہ وہ کيا گیم کھيل رہےہيں۔

وزیرریلوے نے کہا کہ انہوں نے ملاقاتوں کا ذکر کيا تو ملک ميں طوفان آگيا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ملاقات کاحال جانتے ہیں لیکن انہیں بولنےکی اجازت نہيں ہے۔

شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ نوازشریف اس لیےخاموش تھے کہ مریم لندن آجائیں لیکن مریم کو باہر بھیجنا ہوتا تو11جماعتوں کی ٹیم نہ بنتی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube