Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

حکومت نے اپوزیشن کے جلسے کو ناکام قرار دے دیا

SAMAA | - Posted: Oct 17, 2020 | Last Updated: 3 days ago
SAMAA |
Posted: Oct 17, 2020 | Last Updated: 3 days ago
Shibli Faraz

فوٹو: آن لائن

وفاقی حکومت نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے گوجرانوالہ جلسے کو ناکام قرار دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس مستقبل کا کوئی منصوبہ نہیں اور یہ صرف اپنے مفادات کا تحفظ چاہتے ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ ان کا جلسہ ناکام ہوگیا ہے کیونکہ ان کے اتحاد میں کہیں اتحاد نظر نہیں آیا۔ مولانا فضل الرحمان کا خالی کرسیوں سے خطاب کروایا گیا۔ ہم اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور آپ کو اداروں کے خلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری فواد چوہدری کہتے ہیں کہ اُمید ہے کل کی ناکام کوشش کے بعد پی ڈی ایم آئندہ جلسوں سے توبہ کرلے گی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف روٹھی ہوئی محبوبہ کی طرح سے بات کر رہے ہیں۔ گوجرانوالہ اور نارروال کے لوگوں نے سیالکوٹ کے لوگوں نے آپ کو مسترد کردیا ہے۔ آپ جو جرنیلوں اور سپاہیوں کے درمیان فرق کا بیانیہ دے رہے ہیں وہ تو بھارت کا بیانیہ ہے۔

وفاقی وزرا کا کہنا تھا کہ عوام باشعور ہیں اور اپوزیشن کے ذاتی مفاد کی سیاست کو بخوبی جانتے ہیں۔ وہ ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

WhatsApp FaceBook
PDM

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube